ايرانی صدر ڈاكٹر احمد نژاد: بڑی طاقت ركھنے والے ٬ مظلوم فلسطينيوں كی حمايت كرنے والوں كو دہشت گرد كا نام ديتے

IQNA

ايرانی صدر ڈاكٹر احمد نژاد: بڑی طاقت ركھنے والے ٬ مظلوم فلسطينيوں كی حمايت كرنے والوں كو دہشت گرد كا نام ديتے

سياسی گروپ :بڑی طاقت ركھنے والے اگر یہ ديكھتے ہیں كہ كوئی قوم مظلوم فلسطينيوں كی فرياد كو دنيا والوں تك پہنچا رہی ہے تو اس قوم كو دہشت گرد كہتے ہیں –



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر جناب ڈآكٹر احمدی نژاد نے شہر سميرم میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ آج دنيا میں حقوق بشر كا نعرہ بلند كرنے والے ديكھ رہے ہیں كہ خود انہیں كے بعض افراد قاتل ہیں جو روزانہ سينكڑوں عراقی اور فلسطينی مسلمانوں كا خون بہاتے ہیں -
اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے مزيد كہا كہ بڑی طاقت ركھنے والے اگر یہ ديكھتے ہیں كہ كوئی مظلوم فلسطينيوں كی فرياد كو دنيا والوں تك پہنچا رہا ہے تو اس قوم كو دہشت گرد كہتے ہیں –
ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے كہا كہ جن لوگوں نے دعوت الہی پر لبيك كہا وہ خود كمالات تك پہنچے اور عالم بشريت كے لیے بھی خير كا سبب بن گۓ –
جناب احمد نژاد نے كہا كہ جہاں بھی خير اور نيكی نظر آ رہی ہے یہ انہیں افراد كی زحمتوں كا نتيجہ ہے جنہوں نے بندگی كے راستے كا انتخاب كيا تھا-
127907