ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے بری فوج كے كمانڈرز سے ملاقات میں كہا كہ وحدت اور اتحاد اسلامی اسلام احكام كا سب سے پہلا حكم ہے اور اس وحدت و اتحاد سے ہی علم و دانش اور تمدن و تہذيب كی عظيم چوٹيوں كو سر كيا جا سكتا ہے –
انہوں نے كہا كہ انسانی شخصيت كے دو مہم عناصر ہیں ايك عقل اور دوسرے دينداری اور انسان كی شخصيت ان ہی دو عوامل يعنی عقل و دين سے ہی بنتی اور پھلتی پھولتی ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ جہادی تہذيب كو نمونہ عمل بناتے ہوۓ عقائد شيعہ كا دفاع ضروری ہے –
128149