ايران كے شہر اميدیہ سے ۵۰۰ افراد كا كاروان امام خمينی رہ كی برسی میں شركت كرے گا

IQNA

ايران كے شہر اميدیہ سے ۵۰۰ افراد كا كاروان امام خمينی رہ كی برسی میں شركت كرے گا

سماجی گروپ : امام خمينی رہ كی برسی كے موقع پر ايران كے شہر اميدیہ سے ۵۰۰ افراد پر مشتمل كاروان مرقد امام خمينی رہ كی زيارت سے شرف ياب ہو گا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی كی اٹھارویں برسی كے موقع پر اميدیہ شہر سے ۵۰۰ افراد پر مشتمل ۱۲ بسوں كا كاروان تہران آۓ گا –
اس كاروان میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد شريك ہوں گے –اميدیہ شہر كے ميئر نے كہا كہ امام خمينی نے ہمیں شاہی مظالم سے نجات دلا كر عزت اور شخصيت دی ہے-
129080