مشہد كی تمام مساجد میں امام خمينی رہ كی برسی پر ختم قرآن كی محفلیں منعقد كی جائیں گی

IQNA

مشہد كی تمام مساجد میں امام خمينی رہ كی برسی پر ختم قرآن كی محفلیں منعقد كی جائیں گی

سماجی گروپ : صوبہ خراسان میں ادارہ ثقافت و مذھبی امور كے سربراہ نے كہا كہ امام خمينی رہ كی برسی كے موقع پر مشہد كی تمام مساجد میں ختم قرآن كی محفلیں منعقد كی جائیں گی-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت اسلامی و مذھبی امور مشہد كے زير نظر مشہد مقدس كی تمام مساجد میں امام خمينی كی برسی كے پروگرام منعقد ہوں گے اور امام خمينی رہ كے عنوان پر نمائش بھی لگائی جاۓ گی جس میں فوٹو ٬فن پارے وغيرہ ركھے جائیں گے-
ان ختم قرآن كی محافل میں مشہد كےبرجستہ قراء اور حفاظ كرام تلاوت قرآن كريم پيش كریں گے اور انہی مجالس میں امام خمينی كے وصيت نامے پر كوئز مقابلے بھی منعقد كیے جائیں گے-
129127