امام خمينی رہ كے مرقد مطہر كے زائروں كی خدمات كے لیے پانچ لاكھ رضا كار تعينات كۓ گۓ ہیں

IQNA

امام خمينی رہ كے مرقد مطہر كے زائروں كی خدمات كے لیے پانچ لاكھ رضا كار تعينات كۓ گۓ ہیں

سماجی گروپ : امام خمينی رہ كی ۱۸ ویں برسی كے موقع پر پانچ لاكھ رضا كاروں كو زائرين كی خدمات كے لیے آمادہ كيا گيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق رضا كاروں كے نائب چيف جناب ذوالقدر نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ زائروں كی خدمات كے لیے رضا كاروں كی ۳۰ ہزار چوكياں بنائی گئیں ہیں –جس كے تحت پانچ لاكھ سے زيادہ رضا كاروں كو زائرين كی خدمت كے لیے تعينات كيا گيا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ امام خمينی كی ۱۸ ویں برسی كے موقع پر ڈیڑھ ملين افراد كی شركت كی توقع ہے جن كی خدمات رضا كاروں كے سپرد كی گئی ہے-
129294