ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی رہ كی اٹھارہویں برسی كے موقع پر ان كے سياسی افكار پر تجزیہ و تحليل پيش كرنے كے لیے یہ سيمينار منعقد كيا گيا جس میں سيد حسن خمينی اور ايران كی بعض سياسی جماعتوں سے تعلق ركھنے والے افراد نےشركت كی –اس سيمينار میں خبر نگاروں كی بہت بڑی تعداد موجود تھی –سيد حسن خمينی نے اپنے خطاب میں لوگوں كو اتحاد و يكجہتی كی تلقين كی اور كہا كہ اتحاد و وحدت كے ذريعہ ہی ہم استكبار كی ناك رگڑ سكتے ہیں اور اسی كے ذريعہ اسلام حقيقی اور اسلام امريكی میں فرق كيا جا سكتا ہے –
اور یہی اتحاد تھا جس كی وجہ سے ہمارے انقلاب كو فتح نصيب ہو ئی ان كے بعد مختلف پارٹيوں سے تعلق ركھنے والے بعض افراد نے بھی اظہار خيال كيا-
130137