امام خمينی كی شخصيت دين مبين اسلام كی تعليمات كا قيمتی خزانہ ہے

IQNA

امام خمينی كی شخصيت دين مبين اسلام كی تعليمات كا قيمتی خزانہ ہے

ثقافتی گروپ : امام خمينی رہ كی شخصيت وہ تاريخی شخصيت ہے جس میں دين مبين اسلام كی تعليمات جلوہ گر تھیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ خوزستان كے متحرك قرآنی كاركن محمد شريفات نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ امام خمينی ايسی برجستہ شخصيت تھے جنہوں نے عظيم انقلاب اور قيام كيا اور اگر یہ اسلام كے ساۓ میں نہ ہوتا تو اسے بقا نہ ملتی –اور دين مبين اسلام كی تعليمات امام خمينی رہ كے وجود میں جلوہ گر تھیں -وہ استقامت ٬صبر اور عقائد پر ڈٹ جانے كا انسانيت كے لیے بہترين نمونہ ہیں اور اسلامی تعليمات كی ترويج اور فروغ میں ان كا بنيادی كردار رہا ہے –
انہوں نے كہا كہ امام خمينی رہ كی شخصيت ہميشہ نسل جوان كے لیے جذابيت كا باعث رہی –
130185