ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ مٶسسہ امام صادق علیہ السلام میں مشرقی آذربائيجان كے طلاب كی ايك نششت منعقد ہوئی جس میں آيت اللہ سبحانی نے حيات شيعہ میں حضرت زھراء سلام اللہ علیھا كے كردار پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی وفات كے بعد اصحاب كے درميان شيعيت كم توجہی كا شكار بن گئی
سقيفہ كے واقعہ كے بعد لوگوں نے یہ تصور كر ليا كہ انتخابات ہی امام اور دينی حاكم كے انتخاب كا راستہ ہے –
مٶسسہ امام صادق علیہ السلام كے مدير نے كہا كہ دينی متون كے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے كہ تشيع ٬اسلام اور نبی اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی اطاعت كا استمرار ہے –جيسا كہ خود پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حيات طيبہ میں اپنی گفتار اور عمل كےذريعہ بار ہا شيعيت كے واقعی مفہوم كو سمجھايا اور پيغمبر كی وفات كے بعد حضرت زھراء سلام اللہ علیھا نے اسے عملی جامعہ پہنايا –
انہوں نے امام خمينی رہ كی برسی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی سے علاقے میں زلزلہ آ گيا اور بہت سے كميونسٹوں نے انقلاب كو اپنا نمونہ بنايا –
130143