احمدی نژاد :امام خمينی رہ كی ياد اور ان سے اظہار عقيدت اسلامی انقلاب كی اقدار كی پاسداری ہے

IQNA

احمدی نژاد :امام خمينی رہ كی ياد اور ان سے اظہار عقيدت اسلامی انقلاب كی اقدار كی پاسداری ہے

سياسی گروپ : امام خمينی رہ كی برسی پر لاكھوں افراد كی شركت امام خمينی سے تجديد عہد اور اسلامی انقلاب كے اقدار كی پاسداری ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر جناب محمود احمدی نژاد نے كل صبح كابينہ كے ايك اجلاس میں امام خمينی رہ كی اٹھارہویں برسی میں لوگوں كی بھر پور شركت پر ان كا اور تمام ان افراد كا شكریہ ادا كيا جنہوں نے برسی منعقد كرنے میں مٶثر كردار ادا كيا – انہوں نے كہا كہ ايرانی قوم ہر سال ۴ جون كو امام خمينی سے تجديد عہد كرتی ہے-
130927