صديقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی شہادت كی مناسبت سے تہران میں ميونسپل كمیٹی كے زير اہتمام مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

صديقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی شہادت كی مناسبت سے تہران میں ميونسپل كمیٹی كے زير اہتمام مجالس عزا كا انعقاد

سماجی گروپ : تہران كی ميونسپل ﴿كارپوريشن﴾ كی جانب سے ايام فاطمیہ كے موقع پر تہران میں مجالس عزا كے علاوہ صديقہ طاہرہ كے متعلق كتابوں كی نمائش كی جاۓ گی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران كی ميونسپل كمیٹی كے ثقافتی شعبہ كے انچارج جناب مجيد جوزانی نے كہا كہ ايام فاطمیہ كے موقع پر مجالس عزا كے ساتھ ساتھ معصومہ كے عالم متعلق لكھی جانے والی خصوصی كتابوں كی نمائش كا بھی اہتمام كيا گيا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا كی شخصيت كے متعلق لكھے گۓ كتابچے بھی تقسيم كۓ جائیں گے-
جناب مجيد جوزانی نے كہا كہ صديقہ طاہرہ كا غم منانے كے لیے درو ديوار دوكانوں ٬كار ٬ٹيكسی اور بسوں پر سياہ پرچم نصب كیے جایں گے -