ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق اس شہر میں امام خمينی كی برسی كی مجلس سے خطاب كرتے ہوۓ حجة الاسلام ناصر شكريان نے كہا كہ شيعہ كی عظمت اور عزت امام خمينی رہ كے انقلاب كی مرہون منت ہے اور امام خمينی نے دنيا كے لیے جس نظام كا تصور پيش كيا وہ ايسا نظام ہے جسے حالات كے مطابق ڈھالا جا سكتا ہے –
انہوں نے كہا كہ امام خمينی رہ نے نہ صرف ايران يا اسلام كی تاريخ میں ايك نيا باب رقم كيا بلكہ تاريخ بشريت میں نئی روح پھونك دی ہے –
130967