دنيا میں ايران كا وقار امام خمينی رہ كے انقلاب كا مرہون منت ہے

IQNA

دنيا میں ايران كا وقار امام خمينی رہ كے انقلاب كا مرہون منت ہے

سياسی گروپ : صوبہ مازندران میں ادارہ كل تبليغات اسلامی كے سربراہ نے كہا كہ پوری دنيا میں ايران كی عزت اور وقار امام خمينی كے تاريخی قيام كی مرہون منت ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق اس شہر میں امام خمينی كی برسی كی مجلس سے خطاب كرتے ہوۓ حجة الاسلام ناصر شكريان نے كہا كہ شيعہ كی عظمت اور عزت امام خمينی رہ كے انقلاب كی مرہون منت ہے اور امام خمينی نے دنيا كے لیے جس نظام كا تصور پيش كيا وہ ايسا نظام ہے جسے حالات كے مطابق ڈھالا جا سكتا ہے –
انہوں نے كہا كہ امام خمينی رہ نے نہ صرف ايران يا اسلام كی تاريخ میں ايك نيا باب رقم كيا بلكہ تاريخ بشريت میں نئی روح پھونك دی ہے –
130967