ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شہداء سے متعلق ادارہ بنياد شہداء نے شہداء كے بچوں كے لیے موسم گرما كی تعطيلات كے لیے بہترين تعليمی پروگرام مرتب كيا ہے تاكہ ان كے فارغ اوقات كو بہترين سرگرميوں میں استعمال كيا جا سكے –
اس ادارے كے ايك ذمہ دار نے كہا كہ موسم گرما میں تعليمی اداروں میں تعطيلات ضروری ہوتی ہیں اور اس عرصہ میں بچوں كے لیے تفريحی و تعليمی پروگراموں كا انعقاد بچوں كے فارغ اوقات كا بہترين نعم البدل ہیں
چھٹيوں میں مڈل اور ہائی اسكولوں كے طلباء كو چھٹيوں كے كام كے علاوہ آئندہ ہونے والے امتحانات كی تياری بھی كرائی جاۓ گی –
130879