ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی مٶتلفہ پارٹی كے تعلقات عامہ نے كہا كہ احمد شہاب تہران كے ايك مذھبی خاندان میں پيدا ہوۓ اور اپنی تعليم مكمل كرنے كے بعد سياسی جدوجہد كے لیے فدائيان اسلامی نامی انقلابی گروہ میں شموليت اختيار كی-انقلاب اسلامی كی كاميابی سے پہلے وہ امام خمينی اور ديگر علماء اور مجتہدين كے اشتہارات اور بيانات نشر كرتے تھے٬ اور انقلاب كے بعد معاشرے كے پسماندہ افراد كی امداد كے لیے خيراتی اداروں میں كئی سال تك خدمات پيش كیں –
مرحوم احمد شہاب جمعہ كے دن ايك طويل علالت كے بعد ۸۸ سال كی عمر میں اس دار فانی سے وفات پا گۓ –
131345