ڈنماركی محقق: اسلام كے پر مغز معارف كو دنيا كی زندہ زبانوں میں ترجمہ كرنے كی ضرورت ہے

IQNA

ڈنماركی محقق: اسلام كے پر مغز معارف كو دنيا كی زندہ زبانوں میں ترجمہ كرنے كی ضرورت ہے

سياسی گروپ : ڈنمارك كے برجستہ محقق نے اسلام كے پر مغز معارف اور شيعہ تعليمات كا ذكر كرتے ہوۓ ان كتب كا دنيا كی زندہ زبانوں میں ترجمہ كرنے پر زور ديا تاكہ اسلامی تعليمات كے گرويدہ لوگ ان سے استفادہ كر سكیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ ڈنمارك كے متفكر اور اسكالر جناب حجة الاسلام منجد كعبی ٬نے قم میں آيت اللہ مرعشی نجفی لائبريری كے وزٹ كے بعد كہا كہ یہ لائبريری دنيا كی بڑی لائبريريوں جيسے فرانس اور انگلينڈ كی لائبريريوں سے مقابلہ كرتی ہے لہذا اس میں موجود عظيم اسلامی مصادر كو انٹر نیٹ اور سیٹيلائیٹ چينلز پر متعارف كرانے كی ضرورت ہے تاكہ اس عظيم علمی ذخيرہ سے دوسرے لوگ بھی مستفيد ہو سكیں اور اس سلسلے میں ان مصادر كا دنيا كی زندہ زبانوں میں ترجمے كرانے كی ضرورت ہے –
132326