ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ آذربائيجان اور پاكستان كے طلباء نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی ٬جس میں معظم لہ نے اھلبيت علیہم السلام سے وابستگی كو معاشرے كی كاميابی كا سبب قرار ديتے ہوۓ كہا كہ شيعيان آذربائيجان نے ۷۰ سال كيمونسٹ حكومت كے مقابلے میں استقامت كر كے اپنے عقائد كو محفوظ ركھا ہے –
مرجع تقليد نے كہا كہ ولايت اھلبيت علیھم السلام ايران اور آذربائيجان كی قوموں كا محور ہے –
آيت اللہ صافی نے كراچی ٬پاكستان كے طلاب كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ وہابيت امن و امان ختم كر كے شيعوں كو ان كےبلند مقاصد كے حصول سے روكنا چاہتی ہے –
مرجع تقليد نے كہا كہ عالم اسلام كے لیے بر صغير ہند نے بہت سے علماء كی تربيت كی ہے اور علماء كے ذمہ داری بہت سنگين ہے لہذا وہ معارف اھلبيت علیھم السلام كی ترويج و تبليغ میں ذرہ برابر كوتاہی نہ كریں –
132273