مراجع تقليد كی طرف سے سامراء كے واقعہ كی شديد مذمت

IQNA

مراجع تقليد كی طرف سے سامراء كے واقعہ كی شديد مذمت

سياسی گروپ : آيت اللہ مكارم شيرازی ٬آيت اللہ صافی گلپائيگانی ٬آيت اللہ نوری ہمدانی نے حرمين عسكريين علیھما السلام كی تخريب پر سخت برہمی كا اظہار كرتے ہوۓ اس واقعہ كی شديد مذمت كی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ ان مراجع عظام نے اپنے جدا جدا تعزيتی پيغاموں میں اس واقعہ كی شديد مذمت كرتے ہوۓ شيعيان حيدر كرار اور تمام مسلمانوں كو ہوشيار رہنے كی تلقين كی اور كہا ہے كہ اس واقعہ كے ذمہ دار افراد كو جلد از جلد گرفتار كر كے انہیں قرار واقعی سزا دی جاۓ اور اس سازش كے پشت پردہ عناصر جو اتحادی افواج ٬ان كے آلہ كار اور شدت پسند تكفيری ہیں سب كو بے نقاب كيا جاۓ –انہوں نے كہا كہ اگر مسلمانوں نے اب بھی سستی سے كام ليا تو دشمنان اسلام ہمارے تمام ذخائر پر قابض ہو جائیں گے –
133463