ہاشمی رفسنجانی : حرمين عسكريين علیہما السلام كے واقعہ سے اتحادی افواج عراق میں باقی رہنے كا جواز پيدا كرنا چاہتے ہیں

IQNA

ہاشمی رفسنجانی : حرمين عسكريين علیہما السلام كے واقعہ سے اتحادی افواج عراق میں باقی رہنے كا جواز پيدا كرنا چاہتے ہیں

سياسی گروپ : ايك دفعہ پھر فرقہ وارانہ گروہوں اور اسلام دشمن طاقتوں نے اپنے ناپاك عزائم كو عملی جامہ پہنانے كے لیے اس عظيم جنايت كا ارتكاب كيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصلحت نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے تعزيتی پيغام میں حرمين عسكريين كی توھين كی شديد مذمت كی ہے اور كہا ہے كہ اس جنايت كے پشت پردہ عناصر نہیں چاہتے كہ عراق میں شيعہ ٬ سنی اور كرد و عرب متحد ہو كر عراق كی سر بلندی كے لیے كام كریں –
انہوں نے كہا كہ میں اس غمناك واقعہ كی سخت مذمت كرتے ہوۓ عراق كے شيعہ سنی راہنماٶں سے اپيل كرتا ہوں كہ دشمنوں كے عزائم كو سمجھیں اور ايسے واقعات كے مقابلے میں اپنے اتحاد سے بند باندھیں –
133465