ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عدلیہ كے ترجمان نے كہا كہ چيف جسٹس ايران نے سامراء میں حالیہ دہشت گردی كے واقعہ كی شديد مذمت كی ہے جس میں حرمين عسكريين علیھما السلام كو نشانہ بنايا گيا ہے اس درد ناك واقعہ پر انہوں نے تمام مسلمانوں اور شيعيان حيدر كرار كو تعزيت پيش كی ہے –انہوں نے مزيد كہا كہ اس واقعہ نے مسلمانوں كو سوگوار كر ديا ہے اس پر میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشريف ٬قائد انقلاب اور دنيا كے تمام مسلمانوں اور شيعيان علی ابن ابی طالب كو تعزيت پيش كرتا ہوں اور ايسے واقعات سے اتحادی فوجوں كے ان جھوٹے دعوٶں كی قلعی كھل گئی جن میں وہ عراق میں امن عامہ اور جمہوريت قائم كرنے كے دعوے كر رہے تھے –
133468