ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس كونسل كے پيغام كا متن درج ذيل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
انا للہ و انا الیہ راجعون
اسلام دشمن طاقتوں نے ايك بار پھر اسلام اور شيعت كے خلاف اپنے پليد عزائم كو عملی جامہ پہنانے كے لیے اس غمناك واقعہ كا ارتكاب كيا ہے - ان پست فطرت افراد كا ايسی كاروائيوں سے كيا مقصد ہے ؟ كيا وہ اپنے ان ناپاك اعمال سے كوئی پيغام دينا چاہتے ہیں –كيا یہ عراق پر قابض خارجی طاقتیں ہیں يا انكے وہ آلہ كار ہیں جو عراق میں امن عامہ میں ركاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اور شيعہ و سنی كو دست و گريبان كر كے فرقہ واريت كو ہوا دينے میں مصروف ہیں - عالمی اہلبيت كونسل ان اسلام دشمن طاقتوں كے اس وحشيانہ عمل كی سخت مذمت كرتے ہوۓ امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشريف ٬قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای مدظلہ اور تمام اہل اسلام كو تسليت پيش كرتے ہیں –
133432