آيت اللہ تسخيری :آيت اللہ فاضل لنكرانی كی علمی خدمات انقلاب كی ضامن ہیں

IQNA

آيت اللہ تسخيری :آيت اللہ فاضل لنكرانی كی علمی خدمات انقلاب كی ضامن ہیں

سياسی گروپ : آيت اللہ فاضل لنكرانی نے اپنے با بركت وجود سے انقلاب اسلامی كا دفاع كيا اور ان كی علمی خدمات انقلاب كی ضامن تھی –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی تقريب مذاھب اسلامی كے جنرل سيكرٹری جناب آيت اللہ تسخيری نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ آيت اللہ فاضل لنكرانی اپنے درس خارج میں مختلف مناسبتوں سے انقلاب اور امام خمينی رہ كے افكار كو پيش كرتے تھے –
انہوں نے مزيد كہا كہ جس طرح انقلاب كو عوامی اور سياسی و معاشی حمايت كی ضرورت ہے اسی طرح اسے علمی حمايت كی بھی ضرورت ہے لہذا مرجع اور مرحوم آيت اللہ فاضل لنكرانی كی حمايت اس ضرورت كو پورا كرتی تھی –
جناب تسخيری نے كہا كہ مرحوم نے عالم اور انقلابی طلباء كی تربيت كی ہے اور آپ كے فقدان سے حوزہ میں ايك خلا پيدا ہو گيا ہے –
عالمی تقريب مذاھب اسلامی كے سيكرٹری نے مرجعيت كے اہم كردار پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ میں ايسا محسوس كر رہا ہوں كہ ہمارے سنی بھائی بھی مرجعيت قائم كرنے كی فكر میں ہیں –
انہوں نے آخر میں كہا كہ ہم خداوند عالم كے شكر گزار ہیں كہ اس نے ہمارے دل میں مراجع كی محبت عطا كی ہے اور ہم ان كے راہ پر گامزن ہیں –
134575