ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين مہدی عرب پور رئيس ادارہ تبليغات اسلامی كرمان نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ آيت اللہ فاضل لنكرانی عالم اسلام كے ممتاز عالم اور ايران كے عظيم عالم دين تھے –
انہوں نے مزيد كہا كہ علماۓ اسلام كے دنيا سے اٹھ جانے سے علمی حلقوں میں جو خلا واقع ہوتا ہے اسے پر ہونے میں كافی وقت اور اخراجات دركار ہوتے ہیں –
جناب عرب پور نے كہا كہ البتہ ان كی وفات سے علمی پيش رفت میں كمی واقع نہیں ہوگی اس لیے كہ دوسرے افراد پرچم علم كو لے كر اس راستے پر گامزن ہوتے جاتے ہیں –
امام جمعہ كرمان نے كہا كہ علماء اور دانشوروں كو ان كی زندگی میں زيادہ پہنچانا جاۓ تاكہ ان سے بہتر سے بہتر استفادہ كيا جا سكے –
134781