سلمان رشدی كو سر كا خطاب دينے كی مذمت كے لیے ايرانی وزارت خارجہ میں برطانوی سفير كی طلبی

IQNA

سلمان رشدی كو سر كا خطاب دينے كی مذمت كے لیے ايرانی وزارت خارجہ میں برطانوی سفير كی طلبی

سياسی گروپ : ملكہ برطانیہ كی طرف سے سلمان رشدی كو سر كا خطاب دينے كی مذمت كے لیے ايران كی وزارت خارجہ نے برطانوی سفير كو طلب كيا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں ايران كے ترجمان ابراہيم رحيم پور نے برطانوی وزير اعظم ٹونی بليئر كی تجويز پر ملكہ برطانیہ كی طرف سے سلمان رشدی كو سر كا خطاب دينے كی مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ اس سے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی ہے اور اس اقدام سے برطانوی حكومت كی اسلام دشمنی ثابت ہو گئی ہے اور اس اقدام سے مسلمانوں كے درميان پيدا ہونے والے نفرت آميز جذبات اور اس كے سنگين نتائج كی ذمہ دار برطانیہ حكومت ہو گی – برطانوی سفير نے اس اقدام كو غير سياسی اور غير ثقافتی قرار ديا اور كہا كہ یہ خطاب صرف ان كی ادبی خدمات كی بنا پر ديا گيا ہے –
135221