شوشتر میں شيعہ شناسی كے لیے خصوصی تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

شوشتر میں شيعہ شناسی كے لیے خصوصی تعليمی كورس كا انعقاد

سماجی گروپ : شيعہ شناسی كے موضوع پر اسپيشلسٹ افراد تيار كرنے كی غرض سے شوشتر شہر میں خصوصی كورس كا انعقاد كيا گيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شوشتر میں ادارہ ثقافت اسلامی و مذھبی امور كے سربراہ احمد عبد اللھی نے ايكنا كے شعبہ خوزستان سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس ادارے نے علامہ شيخ شوشتری مسجد كے تعاون سے اس خصوصی كورس كا انعقاد كيا ہے اس كورس میں تعليم يافتہ افراد كو داخلہ ديا جاۓ گا جن میں بی اے اور اس سے زيادہ تعليمی قابليت ركھنے والے افراد جنہوں نے اسلاميات میں تعليم حاصل كی ہو وہ شامل ہو سكتے ہیں –
انہوں نے كہا كہ اس كورس میں ٦۰ افراد شركت كریں گے –
انہوں نے كہا كہ اس كورس میں يونيورسٹی كے ماہر اساتذہ سے استفادہ كيا جاۓ گا –
136527