ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق كئی سال سے اس موضوع پر تبادلہ خيال ہو رہا تھا كہ اسلامی ممالك كے مابين تجارتی تعلقات كو فروغ ديا جاۓ اور اس حوالے سے كئی اجلاس بھی اسلامی ممالك كے سربراہوں كے مابين ہو چكے ہیں – تركی حكومت كے وزير كورشاد توزمن نے اس حوالے سے نيوز كانفرنس میں خبر نگاروں كے سوالوں كے جواب دیے اور تجارتی بازار كی صورت حال كو تسلی بخش قرار ديا - گذشتہ ہفتے تركی كے دارالحكومت میں ايك اجلاس ہوا جس میں ۱۸ ممالك نے شركت كی اور طے پايا كہ تجارتی بازار اسلامی ممالك كے مابين روابط میں بہتر كردار ادا كرے گا –
136768