ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس سے پہلے ختم قرآن كی محفل بپا ہوئی جس میں شيعہ و سنی علماء كی كثير تعداد نے شركت كی اور آيت اللہ العظمی فاضل لنكرانی كی علمی اور فقہی خدمات كو خراج تحسين پيش كيا اور مسلمانوں كے مابين اتحاد و يكجہتی كی ضرورت پر زور ديا –
محفل ختم قرآن كے بعد مجلس عزا بھی ہوئی جس سے برجستہ علماء نے خطاب كيا اور آيت اللہ فاضل لنكرانی كی عظيم شخصيت كو خراج عقيدت پيش كيا –
136665