ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ شاہين دژ ٬٬ گورنر ہاٶس كے شعبہ خواتين كی جانب سے بضعة الرسول حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت اور ہفتہ خواتين كی مناسبت سے فاطمہ شناسی كے عنوان سے سيمينار كيا جاۓ گا جس میں شہر كے مختلف اداروں میں ملازمت كرنے والی ۵۰۰ خواتين شركت كریں گی –
اس سيمينار میں حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كے بارے میں امام خمينی رہ اور قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای كے نظريات كو پيش كيا جاۓ گا اور پھر ان كی شخصيت پر مختلف تجزیہ و تحليل پيش كیے جائیں گے –
قابل ذكر ہے كہ سيمينار كے اختتام پر اداروں میں اچھی اور فعال كاركردگی كرنے والی خواتين كو قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا –
137260