ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق تہران كے ائمہ جماعات نے آيةاسبحانی سے ملاقات كی جس میں معظم لہ نے فرمايا كہ مرجعيت كے لئے شائستہ افراد كا انتخاب كيا جائے تاكہ شيعيت امام زمانہ (عج) اور مرجعيت كے پرچم تلے محفوظ رہے۔
موسسہ امام جعفر صادق علیہ السلام كے سر براہ نے علماءكی زندگی میں زہد كو ضروری قرار ديتے ہوئے كہا كہ علماءاس وقت عوام كے دل میں اپنی جگہ پيدا كر سكتے ہیں جب خود كو ان سے الگ كر كے زندگی نہ گزاریں۔
سبحانی نے كہا كہ جب عالم ، عوام كے خوشی و غم میں شريك ہوگا تو عوام كے دل میں بھی اس كی جگہ بن جائے گی ۔
آية اسبحانی نے كہا كہ قيام امام حسين ؑ دين پيغمبر كی بقاكا ضامن ہے لہٰذا خطباءكرام منبرحسين ؑ كے ذريعہ عوام كے دلوں میں نفوذ كر كے دين كی تبليغ كریں۔
136714