امام جمعہ شيراز:عاشورہ ، دنيا كی تمام اسلامی تحريكوں كا سر چشمہ ہے

IQNA

امام جمعہ شيراز:عاشورہ ، دنيا كی تمام اسلامی تحريكوں كا سر چشمہ ہے

سياسی گروپ:صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ شيراز نے كہا كہ دنيا میں تمام اسلامی اور انقلابی تحريكوں كا سر چشمہ كربلا ہے۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بدھ كے دن ايك جلسے كو خطاب كرتے ہوئے آيت اللہ محی الدين حائری شيرازی نے كہا كہ دنيا كے تمام مصائب وآلام كا مركز سر كار سيد الشہداءامام حسين (ع) اور ان كے با وفا اصحاب تھے، ا ن كا قيام دوسرے قياموں كا سر چشمہ قرار پايا۔
امام جمعہ شيراز نے كہا كہ انقلاب امام خمينی نے بھی قيام امام حسين(ع) سے ہی الہام ليا ہے ۔
انھوں نے مزيد كہا كہ ۶۱ ہجری كے بعد عاشورہ كے كئی فرزند سامنے آئے امام خمينی كا انقلاب بھی عاشورہ كا ہی فرزند ہے۔
۱۳۸۰۴۱