ايران كے شہر شوشتر میں مدرسہ ايت اللہ جزايری كی تعمير نو

IQNA

ايران كے شہر شوشتر میں مدرسہ ايت اللہ جزايری كی تعمير نو

سماجی گروپ:دينی مبلغين ، علما، اور ائمہ جماعات كی تعليم و تربيت كے لئے مدرسہ آيت اللہ جزايری كو دوبارہ تعمير كيا جائے گا۔

ادارہ تبليغات اسلامی شوشتر كے سربراہ حجة الاسلام حيدر شہرياری نے (ايكنا) سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس صوبہ كے سفر پر اسلامی جموریہ ايران كے صدر جناب ڈاكٹر احمدی نژاد نے مدرسہ آيت اللہ جزايری كی تعمير نو كے لئے ۷۰ مليون تومان ديئے ہیں
جناب شہر ياری نے مزيد كہا كہ مدرسہ آيت اللہ جزايری كی تعمير نو كا آغاز گذشتہ سال سے ہوا ہے اور ابھی تك دو منزلہ عمارت پایہ تكميل تك پہنچ چكی ہے۔
۱۳۷۸۴۴