ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كا اہتمام يونيورسٹی كے ثقافتی شعبہ نے كيا ہے اور اس كا مقصد حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا كی سيرت كا تجزیہ و تحليل اور ان كا نمونہ عمل ہونا اور عفت و پاك دامنی كی تہذيب كو عام كرنا بتايا گيا ہے - اس سيمينار میں تہران میڈيكل يونيورسٹی سے محسنی اور حجةالاسلام اسم حسينی ٬حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی سيرت بيان كریں گے-
اس سيمينار میں كچھ خواتين كو پردہ كی علامت كے طور پر چادریں دی جائیں گی –
139021