شہر ری میں تازہ مسلمان ہونے والی عورتوں كی قدر دانی كی جاۓ گی

IQNA

شہر ری میں تازہ مسلمان ہونے والی عورتوں كی قدر دانی كی جاۓ گی

سماجی گروپ : شہر ری میں پہلی بار اسلام سے مشرف ہونے والی خواتين كی قدر دانی كی جاۓ گی اور یہ پروگرام حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے منعقد كيا جا رہا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نيم سركاری فوج میں ملازمت كرنے والی خواتين كی جنرل سيكرٹری نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ہمارے ملك كی زيادہ تر آبادی كا تعلق خواتين سے ہے لہذا زندگی كے مختلف شعبوں میں ان كا بنيادی كردار بھی ہے اور ايك اچھے معاشرے كی تشكيل كے لیے ايسی ماٶں كی ضرورت ہے جو بچوں كو صحيح معنوں میں تربيت كر سكیں چونكہ معاشرہ انہی افراد كا مجموعہ ہے – انہوں نے كہا كہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ہمیں اپنی ذمہ داريوں كی طرف متوجہ رہنا چاہیے اور معاشرے میں آج نوجوان بچياں موجود ہیں و ہی كل مائیں ہیں لہذا ان كی تربيت پر خاص توجہ كی ضرورت ہے –
138791