ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اھواز كی مسجد حجت كی انتظامیہ كے سربراہ جاسم حميدی نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ۲۰ جمادی الثانی كو نماز مغربين كے بعد ايك محفل كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں صوبہ كے ادارہ ثقافت كے انچارج كی بھی شركت متوقع ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس معنوی تقريب میں حجة الاسلام بسی خاستہ تقرير كریں گے اور سيد جواد موسوی منظوم نذرانہ عقيدت پيش كریں گے –
جناب حميدی نے كہا كہ سونے سے لكھے ہوئی اسماء متبركہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا انعام كے طور پر ھدیہ كيا جاۓ گا –
139631