خرم شہر میں حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علھيا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے محفل ميلاد

IQNA

خرم شہر میں حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علھيا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے محفل ميلاد

سماجی گروپ : صديقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كے موقع پر ادارہ ثقافت كی جانب سے محفل كا انعقاد كيا جاۓ گا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت كے انچارج نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ۲۰ جمادی الثانی كو معصومہ كونين كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مسجد الائمہ میں محفل منعقد كی جاۓ گی – جس میں مسجد كے امام جماعت حجة الاسلام والمسلمين سيد صالح ادريس پور تقرير كریں گے اور شركاء میں سے ۱۵ خواتين جن كا نام فاطمہ ہے انہیں انعامات تقسيم كۓ جائیں گے –
اس كے بعد شعراۓ كرام عربی زبان میں نذرانہ عقيدت پيش كریں گے –
140168