ايران كے شہر ٫٫ باغ ملك ٬٬ میں ميلا كوثر كے عنوان سے جشن

IQNA

ايران كے شہر ٫٫ باغ ملك ٬٬ میں ميلا كوثر كے عنوان سے جشن

سماجی گروپ : ٫٫ باغ ملك ٬٬ شہر كی ميونسپل كمیٹی میں ميلاد كوثر كے عنوان سے محفل كا انعقاد كيا جا رہا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت و مذھبی امور با غملك كے سربراہ نے كہا معصومہ كونين حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كے موقع پر ۲۰ جمادی الثانی كو ميونسپل كمیٹی كے ہال میں محفل منعقد كی جاۓ گی –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس محفل میں گورنر ٬ امام جمعہ حجة الاسلام درويشی اور دوسرے اداروں میں ملازمت كرنے والے حضرات و خواتين كی شركت متوقع ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس محفل میں ٫٫ باغملك ٬٬ كے امام جمعہ تقرير كریں گے اور پھر شعراۓ كرام منظوم نذرانہ عقيدت پيش كریں گے –
140163