ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران يونيورسٹی كی ھيئت علمی كے ركن نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ وحدت ٬بذات خود اچھی اور قيمتی چيز ہے اور اس كے بہت سے فائدے ہیں لہذا مصلحت كا تقاضا یہ ہے كہ تمام مسلمان متحد ہو جائیں تاكہ اپنے مقاصد كو حاصل كر لیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم اصول میں تمام اديان حتی لايك حضرات كے ساتھ بھی اختلاف نہیں ركھتے اس لیے كہ عدالت ٬ محبت ٬ آزادی ۔ ۔ ۔ ہم سب كے مشترك اصول ہیں –
139959