آيت اللہ نوری ہمدانی : معاشرے میں وقف كو رواج ديا جاۓ

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی : معاشرے میں وقف كو رواج ديا جاۓ

سياسی گروپ : آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ تمام لوگوں كو سعی و كوشش كرنا چاہیے كہ اپنے تمام اموال كو ابدی سانچے میں ڈھالیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق قم میں اوقاف كے سربراہ اور بعض ثقافتی اداروں كے عہدے داروں نے معظم لہ سے ملاقات كی – جس میں آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ خداوند عالم كا قرب حاصل كرنے كا ايك راستہ خدمت خلق ہے لہذا تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ خادم اور مخدوم ہوں اور ٫٫ وقف ٬٬ خدمت كرنے كا ايك راستہ ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام كہتا ہے كہ جو كچھ آپ كے پاس ہے ٬ مال ٬ علم ٬ و ۔ ۔ ۔ ۔ اس كےبارے میں ايسا كام كریں تاكہ وہ ابدی سانچے میں ڈھل جاۓ –
140244