قائد انقلاب اسلامی : خواتين كے بعض فقہی مسائل حرف آخر نہیں ہیں

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : خواتين كے بعض فقہی مسائل حرف آخر نہیں ہیں

سياسی گرو پ : خواتين كے بارے میں بعض فقہی احكام كو حرف آخر قرار نہیں ديا جا سكتا بلكہ ايك ماہر فقیہ اپنی تحقيق كے ذريعہ جديد نكات بھی استنباط كر سكتا ہے ٬ ليكن بعض عناصر كا اسلامی احكام میں كمی و بيشی كی بابت اظہار نظر بالكل غلط ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ كی صبح ہزاروں خواتين سے خطاب كيا یہ خواتين معاشرے كے مختلف حلقوں سياسی ٬ سماجی ٬ اقتصادی ٬ علمی وغيرہ میں متحرك ہیں – انہوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ خواتين كے بارے میں اسلام كی نگاہ بہت جامع ہے اور ملكی ترقی اور معاشرتی كمال میں مرد اور عورت دونوں ہی شريك ہیں – ليكن خواتين كی سب سے اہم ذمہ داری اس كا گھريلو زندگی میں مٶثر كردار ہے –
انہوں نے تاريخ بشريت كی عظيم ترين خاتون حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت پر مبارك باد پيش كی اور كہا كہ اسلام كی نظر میں سب سے زيادہ خواتين كے لیے گھريلو زندگی پر تاكيد كرنے كا مطلب یہ نہیں كہ وہ معاشرے میں دوسری سرگرميوں میں شريك نہ ہوں بلكہ اولويت اور اصالت اسلام نے بيوی اور ماں كے كردار كو قرار ديا ہے كيونكہ معاشرے میں امن و سلامتی اور سكون اسی سبب ہے –
انہوں نے مغرب كی طرف سے خواتين كے بارے میں خيالات كو غلط قرار ديتے ہوۓ كہا كہ ان كی كوشش ہے كہ عورت كو اس كی فطرت سے دور كریں اور انہوں نے مردوں كی فوٹو كاپی ظاہر كریں اور یہ بات خواتين كی شان و شوكت كے خلاف ہے كيونكہ بعض اوقات عورت كا كامل بننا مرد كے كامل بننے سے زيادہ اہميت ركھتا ہے –
انہوں نے كہا كہ عورت ہونا اسلام كی نگاہ میں باعث فخر و اہميت ہے اور خدا كی حكومت كے مطابق مرد اور عورت ہر دو اس كائنات میں خاص كردار كے حامل ہیں –
قائد انقلاب اسلامی كے خطاب سے پہلے زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والی نامور خواتين اور برجستہ خواتين میں سے ۱۴ خواتين نے اظہار خيال اور اپنے اپنے مسائل كی طرف قائد انقلاب اسلامی كی توجہ مبذول كروائی –