ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ بے زادہ ٬٬ مسجد جو گذشتہ چند ماہ سے بوسيدہ ہونے كے سبب زير تعمير تھی اس كی تعمير كا كام مكمل ہو گيا ہے اور اس تاريخی مسجد كو نمازيوں كے لیے كھول ديا گيا ہے –
اس مسجد كی تعمير نو كے اخراجات عوامی چندے سے برداشت كیے گۓ ہیں اور مسجد كے ٹرسٹ نے حكومتی اداروں كو بھی اس كار خير كی طرف متوجہ كيا ہے اس مسجد میں امام جماعت نہیں ہے اور اس علاقے كے رہائشی ان حالات سے كافی نا لاں ہیں –
140217