ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان میں مسلمانوں كے ادارہ كے سربراہ اللہ شكور پاشا زادہ نے كہا كہ اس ملك میں نۓ دينی سليبس كا آئندہ سال آغاز ہو جاۓ گا اور اسی سے يونيورسٹی میں اسلامی شعبے كا بھی افتتاح ہو جاۓ گا-
اس ادارے نے چند سالوں سے حكومت آذربائيجان كی طرف سے متعين كی گئی سياسی پاليسوں سے ہمراہی كرتے ہوۓ ايك نيا سلسلہ شروع كيا ہے اس كے تحت جمہوریہ آذربائيجان میں شيعوں كو بھی مختلف مذھبی سنٹر چلانے كی اجازت ہو گی –
140662