ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق اھواز كے طوبی نامی ہال میں یہ محفل منعقد كی گئی جس میں صوبہ كے اقامة نما زكمیٹی كے سربراہ اور اراكين نے شركت كی –
موصولہ رپورٹ كے مطابق تقريب كا آغاز محترمہ نويدی نے تلاوت كلام پاك سے كيا اور محترمہ نيك بختی نے بصيرت افروز تقرير سے سامعين كے قلوب كو منور كيا –
مزيد اس تقريب میں پردے سے متعلق چند دنوں قبل ہونے والے مقابلہ كی قرعہ كشی كی گئی اور منتخب افراد كو كربلاۓ معلی كی زيارت كے اخراجات دیے گۓ –
140881