ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے وزارت خارجہ كے اعلی عہدے داروں سے ملاقات میں كہا كہ مغربی حكومتوں كا اپنی عوام سے فاصلہ روز بروز زيادہ ہو رہا ہے اور ايسی صورتحال میں ايران كو مغربی اقوام پر اچھا تاثر چھوڑنا چاہیے
انہوں نے كہا كہ وھابيت كے شدت پسندانہ افكار كو گوشہ كنار كرنے كے لیے ضروری ہے كہ اس شدت پسند گروہ كے خلاف سخت مؤقف اپنايا جاۓ اور اس كے لیے قرآن اور پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی سيرت سے اسلامی آئين كو پيش كيا جاۓ ، آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ انسجام اسلامی كا عمدہ كام وزارت خارجہ يا علماء اور میڈيا پر ہے اور داخلی شدت پسندی اور ايران كے عالمی پروگراموں كی ان نعروں سے عدم مطابقت جو ملك میں دیے جا رہی ہیں یہ انسجام اسلامی كے متحقق ہونے میں بڑی ركاوٹ ہے ۰ انہوں نے دنياۓ اسلام كو ايك بڑے اتحاد كی ضرورت پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ اس كام كا آغاز شمالی افريقہ سے كيا جاۓ جو ہمارے ساتھ زيادہ ہمفكر ہے -
141117