ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیھا كے يوم ولادت كی مناسبت سے جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں محفل جشن كا انقاد كيا گيا – اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام الہی سے ہوا اور اس كے بعد القار ابرھيم اوغلو نے جناب فاطمہ زھراء ۣ كے ميلاد با سعادت كی مناسبت سے مبارك باد پيش كی اور كہا ہم اس محفل كے ذريعہ فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا سے عقيدت كا اظہار كرنا چاہتے ہیں اور مكتب فاطمہ زھراء ہمارے لیے بہترين نمونہ ہے اور جو بھی راہ حقيقت اور اھلبيت علیھم السلام میں آگے بڑھے گا خدا اس كی توفيق میں اضافہ فرماۓ گا –
اس پروگرام میں شعراء كرام نے نذرانہ عقيدت پيش كيا اور علماء نے آپ ۣ كی سيرت پر روشنی ڈالی –
ياد رہے كہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كے حوالے سے آذربائيجان كے مختلف شہروں میں تين دن تك جشن كی تقريبات منعقد كی گئیں تھیں –
140876