وزير خارجہ ايران : موجودہ بحران سے نجات كا بہترين راستہ مختلف فلسطينی گروہوں كے مابين مذاكرات ہیں

IQNA

وزير خارجہ ايران : موجودہ بحران سے نجات كا بہترين راستہ مختلف فلسطينی گروہوں كے مابين مذاكرات ہیں

سياسی گروپ : وزير خارجہ نے حماس كے ايك سركردہ راہنما سے ملاقات میں كہا كہ فلسطينوں كے لیے موجودہ بحران سے نجات كی بہترين راہ مذاكرات ہیں –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزير خارجہ ايران منوچہر متكی نے اس ملاقات میں فلسطينی متحارب گروپوں كے مابين بات چيت اور مذاكرات كو بہترين راہ حل قرار ديا اور كہا كہ اختلافات ختم كرانے كے لیے تہران میں العلمی كی بات چيت مؤثر ثابت ہو سكتی ہے –
انہوں نے خدا پر بھروسہ اور فلسطينی عوام كی حمايت كو موجودہ چيلنجز پر كامياب ہونے كے لیے بہترين ذريعہ قرار ديا –
جناب العلمی نے بھی معاہدہ مكہ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ وہ مناسب راہ حل تھا اور میں اميد كرتا ہوں كہ امن عامہ میں كچھ اصلاحات كے بعد فلسطينی عوام كو پر امن زندگی كی طرف لايا جا سكتا ہے –
141045