ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق ثقافت اور سياحت كی وزارت نے كچھ عرصہ پہلے جب اس ميوزيم میں موجود آثار كے اعداد و شمار لیے تو معلوم ہوا كہ اس میں گرانبھا چادر جو دور عثمانیہ سے اس ميوزيم میں موجود تھی چوری ہو چكی ہے ٬ یہ قيمتی چادر پيغمبر اسلام كی قبر مطہر پر ڈالی جانے والی چادر تھی جو عہد عثمانیہ میں بادشاہوں كے ذريعہ تركی آئی تھی – اب سيكيورٹی ادارے اس كی تلاش میں مصروف ہیں –
141824