امام جمعہ كوئٹہ : پيغمبر اسلام اور قرآن اتحاد اور اسلامی انسجام كا محور ہیں

IQNA

امام جمعہ كوئٹہ : پيغمبر اسلام اور قرآن اتحاد اور اسلامی انسجام كا محور ہیں

سياسی گروپ : پاكستان كے شہر كوئٹہ میں امام جمعہ نے قرآن اور پيغمبر اسلام كی ذات كو اتحاد اور يكجہتی كا محور قرار ديا اور كہا كہ اختلافی نكات سے پرھيز كی ضرورت ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ كوئٹہ كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ غلام مہدی نجفی نے كہا كہ ايران كا اسلامی انقلاب علماء كا مرہون منت ہے اور امام خمينی رہ نے شيعہ اور سنی پر توجہ كیے بغير خالص اسلام كی خاطر قيام كيا اور یہی وجہ ہے كہ بہت سے مسلمان اپنے بچوں كا نام روح اللہ ركھتے ہیں ٬ انہوں نے كہا كہ قرآن اور پيغمبر اسلام كی ذات اتحاد اور يكجہتی كا محور ہیں - یہ بلوچستان میں سابقہ تحريك جعفریہ كے راہنما نے مزيد كہا كہ پاكستانی حكومت امريكہ كی نوكر ہے اور ايران اور پاكستان ہر دو ممالك ایٹمی پروگرام كو جاری ركھیں گے – پاكستانی مغرب سے وابستگی كی بنياد پر ان كے اشاروں پر ہر كام كر رہا ہے جبكہ ايران اپنے استقلال كی بنا پر امريكہ كی طرف سے تہاجم كا شكار ہے –
142365