ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے سفير نے ڈاكٹر احمدی نژاد سے ملاقات كی جس میں معظم لہ نے كہا كہ دشمنان اسلام نہیں چاہتے كہ حكومتوں كے مابين برادرانہ تعلقات قائم ہوں اسی لۓ روزانہ وہ فتنہ و فساد كے شعلوں كو بھڑكاتے ہیں – لہذا ہمیں چاہیے كہ ايك دوسرے سے تعاون كر كے استكبار كے ناپا ك عزائم كو خاك میں ملا دیں اور انہیں یہ بتا دیں كہ ہم لوگ ايك دوسرے كے ساتھ زندگی گذار سكتے ہیں –
اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے ايران اور بحرين كے خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ تہران اور منامہ ايك دوسرے كی مدد كر كے علاقے میں امن و امان قائم كر سكتے ہیں -
بحرينی سفير نے بھی ايرانی و بحرينی قوم كو ايك دوسرے كا دوست قرار ديتے ہوۓ كہا كہ دونوں ملكوں كی حكومتیں مزيد تعلقات كو مستحكم كر كے عوامی مفادات كے لیے كام كریں –
142390