اصفہان كے خصوصی تبليغی ٬ تعليمی دورے میں ۳۰ سے زائد خواتين كی شركت

IQNA

اصفہان كے خصوصی تبليغی ٬ تعليمی دورے میں ۳۰ سے زائد خواتين كی شركت

سماجی گروپ : صوبہ اصفہان كے امام محمد باقر علیہ السلام كمپلكس میں ۱۵ جمادی الثانی سے ۳۰ جمادی الثانی تك ہونے والے تبليغی دورے میں ۳۲ طالبات نے شركت كی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس دورے میں طالبات كو تبليغی پروگرام ٬ نفسياتی اور علمی تبليغ كے علاوہ تبليغ كے جديد طريقوں كی تعليم دی گئی –
ذرائع ابلاغ كے مطابق ماہر اساتذہ نے ان كلاسوں میں تبليغ كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی – كلاسوں كے اختتام پر امتحان ليا گيا جس میں كامياب ہونے والی طالبات كو تعليمی دورے میں شركت كی سند دی گی –
143555