آيت اللہ مكارم شيرازی : انسان كی تمام مشكلات كا حل قرآن نے پيش كر ديا ہے

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی : انسان كی تمام مشكلات كا حل قرآن نے پيش كر ديا ہے

سياسی گروپ :قرآن و سنت نے انسان كی تمام مشكلات حتی جديد مسائل كا حل بھی پيش كر ديا ہے اور علماء جدو جہد كے ذريعہ اسے ان مصادر سے نكال سكتے ہیں –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے انڈو نيشيا كی مجلس علماء كے اراكين سے ملاقات میں كہا كہ علماء كے مابين تبادلہ خيال اخوت اسلامی كی تقويت كا باعث بنتا ہے – انہوں نے كہا كہ موجودہ حالات میں اتحاد اور يكجہتی تمام مسلمان اقوام كی ضرورت ہے كيونكہ عالمی استكبار ٬ اسلام كو اپنے مفادات كے حصول میں سب سے بڑی ركاوٹ سمجھتا ہے –
انہوں نے امت اسلامیہ كی بيداری كا ذكر كرتے ہوۓ فرمايا كہ آج دنيا میں اسلامی تعليمات كے متلاشی بہت زيادہ ہیں لہذا اسلامی تعليمات كو پوری دنيا میں نشر كرنے كی ضرورت ہے –
انہوں نے اسلامی ممالك كے مابين اچھے روابط پر تاكيد كی اور اس حوالے سے علماء كو بھر پور كردار ادا كرنے كی تلقين كی –
144815