ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كےمطابق تركی میں كچھ عرصہ سے پانی كی شديد كمی ہوئی ہے اس مشكل كو برطرف كرنے كے لیے تركی كے ادارہ ديانت نے دينی تعليمات پر مشتمل داستانیں شائع كر كے بچوں كو پانی كے اسراف كے نقصانات كی طرف متوجہ كيا ہے –
اس ادارے نے خطباء كو بھی حكم جاری كيا ہے كہ وہ نماز جمعہ كے خطبوں میں پانی كی اہميت پر روشنی ڈالیں اور لوگوں كو اس مشكل سے آگاہ كریں –
144609